پشاور: گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے كہا ہے كہ قبائلی عوام كو ضروریات زندگی كی بنیادی سہولیات كی فراہمی حكومت كی اولین ترجیح ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں مہمند ايجنسی كے ایک وفد سے گفتگو كرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے كہا كہ فاٹا كے عوام كو ان كی دہلیز پر جدید سہولیات كی فراہمی كیلئے حكومت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور تعلیم اور صحت كے شعبوں كی ترقی پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے جب کہ فاٹا میں بحالی اور تعمیرنو كے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں كی ترقی پراربوں روپے خرچ كئے جارہے ہیں۔
دریں اثنا سنگوباڑہ سے تعلق ركھنے والے ایک وفد نے بھی گورنرسے ملاقات كی اور انہیں علاقے كے عوام كو درپیش مسائل سے آگاہ كیا۔ گورنر نے وفد كو اس سلسلے میں مكمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔