کراچی (بی ایل ٰآئی)انجمن تاجران قائد آباد کی جانب سے فرض شناس اور دلیر پولیس افسر ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی کو قائد آباد چوک پر سے تجاوزات اور غیر قانونی لانگ روٹ بسوں کے غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ پر دفتر تاجران قائد آباد میں استقبالیہ دیا گیا
اس پروقار تقریب میں رضی مارکیٹ کے عہدے دران طاوس خان، انور خان، داود چورنگی مارکیٹ کے، حیات یوسف زئی، سعید مروت، شاہ لطیف موڑ مارکیٹ کے منیر خان برکی اور انجمن تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی و دیگر عہدے دران فہد درانی، حاجی حیدر خان، سید بابر شاہ، خرم خان، کلیم خان، راجہ عدیل، راو عدنان نے شرکت کی
جبکہ خصوصی دعوت پر یونین کونسل خلد آباد کے وائس چیئرمین ارشاد شر ایڈووکیٹ، یونین کونسل داود چورنگی کے وائس چیئرمین معراج خان سواتی اور ضلع ملیر کے معروف صحافیوں شکیل راجپوت، اشتیاق شاہ، ہارون رشید، وسیم ساحل ،ندیم اسلم نے شرکت کی
مقررین نے کہا کہ قائد آباد میں تجاوزات اور بسوں کے غیرقانونی اڈے ایک عذاب بن چکے تھے جن سے مین شاہراہ سے گزرنے والے لاکھوں لوگ اور مقامی تاجر و اہلیان علاقہ سخت اذیت میں مبتلا تھے اب ان کے خاتمے سے عوام الناس کو ریلیف ملا ھے اور اب با آسانی لوگوں کو آمدورفت میں آسانیاں ہوگئی ھیں اسکا کریڈٹ صرف اور صرف ایک شخص کو جاتا ھے جس کا نام طاہر نورانی ھے اور علاقہ کے لوگوں کی خوش قسمتی ھے کہ وہ ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر ھے
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی نے اپنے اعزاز میں دئیے گیے استقبالیہ پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جب تک وہ یہاں پر تعینات ھے تجاوزات کی کسی شکل کو بھی برداشت نہیں کرینگے، صرف سول سوسائٹی، منتخب بلدیاتی نمائندے اس تجاوزات کے خاتمے پر میرے ہاتھ مضبوط کریں انشاءاللہ نتائج میں ان کی توقع سے بڑھ کر دونگا، اور اس حوالے سے میری رہنمائی کریں کیونکہ سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر میری کامیابیوں کا تسلسل برقرار نہیں رہ سکتا !!