قائداعظم ڈے کک باکسنگ چمیپئن شپ کا کامیاب انعقاد
7 ویٹ کٹیگری میں 6ڈسٹرکٹ کے 100سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
چیئرمین سعید عالم ، کک باکسنگ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر صدیق پٹنی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی میں پہلی بار آل کراچی قائداعظم ڈے کک باکسنگ چمیپئن شپ کا قائداعظم کی یوم پیدائش کے نسبت سے ، جیم خانہ گراؤنڈ رفاع عام سوسائٹی میں منعقد کیا گیا، جس میں کراچی بھر سے 6ڈسٹرکٹ کے ٹاؤنز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈی ایم سی کورنگی کے وائس چیئرمین سید احمر اور سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید عالم نے ربن کاٹ کرکیا۔ بعداز پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا،سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صدیق احمد خلیل نے مہمانوں کو سندھ تحفہ اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ چمیپئن شپ میں کراچی بھر سے 7 مختلف ویٹ کٹیگری میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 44کے جی میں میں راشد نے گولڈ میڈل حاصل کی،عاطف سلور ، کامران اور فرحان نے برانز میڈل حاصل کئے، 48کے جی میں یوسف نے گولڈ ،قدیر سلور ،حمید وطارق نے برانز میڈل لیا۔52کے جی میں نثار نے گولڈ، نجیب آفریدی سلور ، معاذ اور امجد علی برانزمیڈل،56کے جی میں آصف گولڈ ،نعمان سلور،محمود اور زوہیب نے برانز میڈل اپنے نام کئے۔ کے جی میں،60 کلوگرام میں حضرت گل گولڈ میڈل ،اسد انوار سلور جبکہ راؤارسلان اور اسامہ نے برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔65کے جی میں میں حبیب گولڈ،نعمت سلور،محسن اور علی احمد نے برانزمیڈل لیے ،70 کلوگرام میں ممتاز گولڈ،جمال الدین سلور جبکہ صابر خان اور ناصر شاہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ ،تماشائیوں کی بڑی تعدادنے بھر پور اندازمیں کھلاڑیوں کی داد رسی کی اور اایونٹ کے آخر تک مرد،بچے اور خواتین اس کھیل سے لطف اندوز ہوئے، سندھ ووشو کنگفو ایسوی ایشن کے چیئرمین سعیدعالم نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چمیپئن شپ کے آخر تک موجود رہے اور کھلاڑیوں کو عمدہ پرفارمنس پر داد دی، چمیپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر صدیق پٹنی تھے۔ سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے ،صدر صدیق احمد خلیل ،وائس چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی ، سعیدعالم اور صدیق پٹنی ،سیکریٹری صابربلوچ ، عبدالوہا ب درانی اور دیگر مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈل اور آفیشل میں شیلڈ ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر صدیق پٹنی نے جنوری 2019 میں کک باکسنگ بیلٹ ٹائٹل فائٹس کرانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن نے اس چمیپئن شپ کو آرمی پبلک اسکول کے شہداؤں کے نام کردی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے یہ ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔