فیض آبادمیں مظاہرین پرتشدد کی لائیوکوریج؟ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کی نشریات بند

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر برہم پمرا کو تمام ٹی وی چینلز بند کرنے کی ہدایات جاری ، پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز آف ایئر کرنے کی ہدایت پرعملدرآمد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیمرا نے یہ اقدام وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام نیوز چینلز آف ایئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ٹیلی ویژن کے علاوہ تمام چینلز بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ٹی وی کی نشریات بدستور جاری ہیں۔اس سے قبل پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو فیض آباد میں دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کی براہ راست کوریج نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.