فیصلے عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،امپائر کی انگلی نہیں،لاڈلے کو اب لوگ سبق سکھائیں گے،نواز شریف

فیصلے عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،امپائر کی انگلی نہیں،لاڈلے کو اب لوگ سبق سکھائیں گے،نواز شریف
فیصلے عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،امپائر کی انگلی نہیں،لاڈلے کو اب لوگ سبق سکھائیں گے،نواز شریف

لودھراں(  مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں میں ثابت ہو گیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں‘لودھراں کا فیصلہ ملک ہی نہیں پوری دنیامیں گونج رہاہے‘عوام نے انتخابات میں بڑے فیصلے کر نے ہیں، سترسال سے ملک میں جو ہورہا ہے اسے ختم کرنا ہے ‘ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا‘لاڈ لے کو اب قوم سبق سکھائے گی ٗ،الیکشن 2018 میں انشاء اللہ پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائیگا‘کے پی کے حکومت 5سال بعد میٹروبس بنارہی ہے ‘ان کی کارکردگی صفرہے‘کراچی میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہے مگروہاں کام ہم نے کیا‘شہبازشریف نے پنجاب اورپاکستان کی خدمت کی ‘بجلی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے‘مسلم لیگ(ن) الیکشن جیتی تو سب کو دہلیز پر انصاف ملے گا، بے گھروں کو گھر دینگے۔وہ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کیا‘ اس موقع پرمریم نواز اورحمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آپ کو ذاتی طورپر مبارکباد پیش کر نے آیا ہوں‘ اقبال شاہ جیسے نیک دل اور فرشتہ صفت انسان کو ووٹ دیکر آپ نے نوازشریف اور شہباز شریف کا مان بڑھایا ہے ۔ لودھراں کا فیصلہ پنجاب ٗ پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں گونج رہا ہے ‘لاڈلہ کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ اب تم سبق نہیں سیکھو گے قوم سبق سکھائیگی‘ نواز شریف نے کہاکہ میں سچ بولتا ہوں جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے ٗ 1985سے خدمت کرتا چلا آیا ہوں ٗ میرے بعد شہباز شریف نے پنجاب اور پاکستان کی خدمت کی ماضی اس کی مثال نہیں ملتی ٗ سڑکیں بنیں اور آج بھی بن رہی ہیں‘ہم ملک کے اندربجلی لیکر واپس آئے ہیں ٗ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ہے‘ اس میں شہباز شریف کا خصوصی ہاتھ ہے‘ انہوںنے بڑا کام محنت سے کیا ہے ٗ بڑے منصوبے لگائے ٗ بیس بیس ماہ میں بڑے منصوبے لگائے جو بیس بیس سالوں میں نہیں لگتے تھے اور بجلی تیزی کے ساتھ واپسی آئی ‘کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ٗ ٹھیک انہیں کر ناچاہیے تھا ٗہم نے ٹھیک کیا‘آج ہم نے کراچی کو پرامن شہر بنا دیا۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کے پی کے کے حکمران کا ساتھی ہے ٗ کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں پہلے چالیس ہزار سے ہرایا تھا اب پچاس ہزار سے زیادہ لیڈ لینی ہے اب تم ستائیس ہزار ووٹوں سے ہار گئے ہو ٗ اللہ سے ڈرو ٗرعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آگے الیکشن آرہا ہے اور ملک کے اندر اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میں آج وزیر اعظم نہیں ہوں ٗ مجھے نکال دیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم نوازشریف کے نعرے لگائے گئے‘ انہوں نے کہاکہ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ہے۔نوازشریف نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نوازشریف اور شہباز شریف نے جب بھی کوئی وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا ہے اس طرح کے نہیں کہ جس طرح کے پی کے حکمرانوں نے کیا‘ انہوں نے عوام پر کوئی توجہ نہیں دی ٗ کوئی کام نہیں کیا ہے ‘کہتے تھے شہباشریف جنگلا بس بنارہا ہے ٗآج پشاور میں وہی بس بنارہے ہیں ٗہم نے چار سال ایسے نہیں گنوائے ٗ کام کیا ہے۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.