فیشن پاکستان ویک 2019 کے بہترین انداز

کراچی میں منعقد فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2019 میں موسم گرما کی مناسبت سے عروسی میلا سجایا گیا جس میں نامور اداکاراؤں سمیت ماڈلز نے دیدہ زیب جلوے بکھیریے۔

رواں ہفتے تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، ڈیزائنر نومی انصاری، زینب چوٹانی، ٹینا درانی، امیر عدنان، حما عدنان، کنول، یاسمین زمان اور دیگر نے  اپنی منفرد کلیکشن کی تشہیر کی۔

تمام ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات سمیت دیگر ایونٹ کی مناسبت سے بھی ملبوسات کی نمائش کی جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

ایف پی ڈبلیو میں نمائش کی جانے والی تمام کلیکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں جسے ہر دفعہ کی طرح خوب پزیرائی ملی۔

تاہم اس بار ایف پی ڈبلیو میں جن ملبوسات کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ان کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

سارہ علی خان:

ادکارہ سارہ علی خان نے ڈیزائنر حما عدنان کی عروسی ملبوسات کی کلیکشن کے لیے شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

—. فوٹو انسٹاگرام

سونیا مارشل:  

 ماڈل و اداکارہ سونیا مارشل پنک ٹری کی ’مایوں مہندی‘ کلیکشن میں شاندار نظر آئیں۔

—. فوٹو انسٹاگرام

ایوفوریا کلیکشن:

ڈیزائنر سائرہ شکیرا کی ایوفوریا کلیکشن کو بھی خوب سراہا گیا۔

—. فوٹو انسٹاگرام

صنم سعید:

اداکارہ صنم سعید نے ڈیزائنر کنول کی ’مسٹک کلیکشن‘ پیش کی۔

—. فوٹو انسٹاگرام

ہانیہ عامر:

اداکارہ ہانیہ عامر نے  زینب چوٹانی کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کے جھل مل کردہ لباس میں ریمپ واک کی۔

—. فوٹو انسٹاگرام

ثناء سفیناز:

—. فوٹو انسٹاگرام
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.