متحدہ عرب امارات نے فوجی خدمات کی ادائیگی کے لئے روبوٹ کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ۔ عرب ذرائع کے مطابق دبئی پولیس میں سمارٹ سروسز کے شعبہ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد ناصر الرزوقی نے بتایا کہ ہم فوج کے شعبہ میں بھی روبوٹ کی تعیناتی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، دبئی میں 27 مختلف سروسزکوانسانی ہاتھوں سے انجام دیا جاتا تھا لیکن اب انہیں روبوٹس کے حوالے کیا جاچکا ہے اور اس مقصد کیلئے دبئی میں پولیس سمارٹ مرکز قائم کر دیا گیا ہے جس میں روبوٹس شہریوں کو ڈیل کرتے ہیں ، حکومت نے 2018 میں زیادہ سے زیادہ سمارٹ پولیس مراکز کے قیام کے ذریعے 80 فیصدشہریوں کے مسائل حل کرنے کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ حکومتی مراکز کی طرف لوگوں کو جانے کی زحمت نہ کرنی پڑے اور ان کی شکایات تیزی کے ساتھ نمٹائی جاسکیں، 2020 تک دنیا بھر میں 70 لاکھ انسانوں کی جگہ روبوٹ خدمات انجام دینا شروع کردیں گے تاہم روبوٹ سروسز کے نتیجے میں انسانی روزگار متاثر نہیں ہوگا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.