لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراثمن رائے نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں دور حاضر کے مطابق پروڈکشن کر رہے ہیں،موسیقی میں پاکستان دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے،اس مقام کو نہ صرف برقرا رکھنے بلکہ مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،نئی نسل کو آرٹ،ڈرامہ،موسیقی،مصوری سمیت ہر شعبہ میں تیار کر رہے ہیں،اپنے اسی کردار کے بل بوتے الحمرا ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمرا ان پلگڈ سیزن ٹو کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے کیا۔انھوں نے کہا کہ ان پلگڈ سیزن ٹو کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ اتنے بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل دے رہے ہیں،یہی نوجوان بعد ازاں پاکستان موسیقی انڈسٹری کا نمایاں حصہ ہونگے۔انھوں نے کہا کہ الحمراءان پلگڈ سیزن ٹو کی لانچنگ جلد متوقع ہے،سیزن ٹو میں 21گانے ریلیز کئے جائیں گے، اس سے میوزک انڈسٹری کو سہارا ملے گا،گانے قومی و بین الاقومی اور علاقائی زبانوں‘ اردو،پنجابی،پستو،سندھی،بلوچی،انگلش میں گائے گئے ہیں،21گانوں میں سے14الحمراکی نئی پروڈکشن جبکہ 7کورسانگ ہیں،90گلوکاروں و میوزیشن نے حصہ لیا،الحمرا نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی کالجز،یونیورسٹیوں و دیگر اداروں سے آڈیشن کر کے سیزن ٹو کے لئے آرٹسٹ تلاش کئے،ہمارا یہ کاوش پاکستانی موسیقی کو نئی بلندیاں عطا کرے گی،الحمراکے تیار کردہ آرٹسٹ دینا بھر میں ملک وقوم کا روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،الحمرا ان پلگڈسیزن ٹو تاریخی اقدام ہے،فوک،کلاسیکل،غزل،صوفی گائیکی کے فرو غ کا باعث ہوگا۔میوزک ڈائریکٹر ابوبکر جاوید نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں نے گزشتہ چھ میں دن رات ایک کرکے الحمراسٹوڈیو میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے،اس منصوبے پر بے پناہ محنت کی گئی ہے جسکی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔
About BLI News
3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.
Be the first to comment