فلپائن میں باکسنگ میچ کے دوران دو دھماکے ،32افراد زخمی ہو گئے

منیلا  ایشیائی ملک فلپائن میں باکسنگ میچ کے دوران دو دھماکوں سے 10بچوں سمیت 32افرادزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے وسطی جزیرے لیٹی میں باکسنگ میچ کے دوران دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں وہاں موجود 32افراد زخمی ہو گئے ۔اس میچ کا انعقاد رومن کیتھو لک فیسٹول کی چھٹی کے موقع پر خصوصی طور پر کیا گیا تھا ۔

زخمی افراد میں سے 16کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دیگر 16افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لا یا گیا جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔فلپائن پولیس کی ترجمان جینزین اینسکو نے بتا یا کہ ظاہری طور پر دھماکے میں استعمال ہونے والا 81ایم ایم مورٹر کارٹیج اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جو کہ گھر میں بنائے گئے بموں کا ہے ۔ابھی تک کسی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پولیس حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے ۔
About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.