اسلام آباد(بی ایل ٰآئی ) ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کا امریکہ کے صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کےاعلان کے حوالے پر شدید تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کوآزاداورمضبوط ریاست کادرجہ دیاجائے، پاکستان فلسطینیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرتاہے ایسے ا قدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ ردعمل میں کہا گیاہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان بین الاقوامی قوانین سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے ،اس اعلان کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن کو خطرہ ہو سکتاہے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرلیا۔