فضائی آلودگی اور دھند: نزلہ، بخار، زکام اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ

پنجاب کے اکثر علاقے فضائی آلودگی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے آنکھوں میں جلن اور سوزش کی شکایت عام ہوئی ہے اور بچے بڑے سب ہی متاثر ہونے لگے ہیں۔

لاہور:  شہر پر نیم دودھیا، نیم مٹیالے رنگ کی ہلکی چادر چھائی ہے جس کا سبب ہے دھند اور آلودگی، اور اس کے باعث آنکھوں کے امراض بڑھنے لگے ہیں۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ احتیاط ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

نرم و نازک آنکھیں ہی نہیں، پھولوں جیسے بچے بھی سموگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ نزلہ زکام اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ ماہرین کا مشورہ یہی ہے کہ بچوں کو کھلی فضا سے دور رکھیں۔

دوسری جانب، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سموگ کا خاتمہ تو بارش سے ہی ہو گا مگر کھلی فضاء میں ماسک اور سن گلاسز کا استعمال اس کے نقصانات یقنناً کم کر سکتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.