کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، حکومت سندھ اور اے این ایف کے تعاون سے فرسٹ سندھ کک باکسنگ بیلٹ ٹائٹل چیمپئن شپ کا افتتاح سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کیا۔ شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں منعقد ہونے والی فرسٹ سندھ کک باکسنگ بیلٹ ٹائٹل چیمپئن شپ میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ممبر ناصر کریم بلوچ، شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹرآصف آزاد،اسپورٹس پروموٹر سعید عالم، اندرون سندھ سے آنے والے ماسٹر فدا بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا کہ مختصر عرصہ میں سندھ میں قومی سطح کا ایونٹ منعقد کرنے پر سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد صابر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کک باکسنگ کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ناصر کریم بلوچ نے لیاری میں کک باکسنگ کے پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے فائٹرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ٹائٹل بیلٹ فائٹس میں سندھ بھر سے 12فائٹرز کا انتخاب کیا گیا تھاجس میں -55 کلوگرام میں نثار نے فضل کو ہرا کر بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 60کلوگرام میں اسامہ نے جاوید کودوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا، 65کلوگرام میں حبیب خان نے محسن کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کی۔ 70 کلوگرام میں صابر نے فاروق کو ہرا کر ٹائٹل جیتا جبکہ 75 کلوگرام میں جمال الدین درانی نے انصاف کو پہلے راؤنڈ کے ڈیڑھ منٹ میں ناک آؤٹ کرکے ایونٹ کا شاندار بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کردیا۔فرسٹ سندھ کک باکسنگ بیلٹ ٹائٹل چیمپین شپ میں چیف جیوری کے فرائض چیئرمین سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالو ہاب درانی نے انجام دیئے جبکہ ریفری اور ججز میں فدا حسین بلوچ،عبدالغفور، اقرار خان ٹائیگر، انوار شاہ، گوہر گل، عبدالباسط بروہی،فیصل خٹک،امراللہ،نور احسن،شاکر خان،محمد شاہ، عبدالغفار درانی، عتیق اعوان موجود تھے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس پی غلام مرتضیٰ تھے۔ جنہوں نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشل میں انعامات تقسیم کیے،اور اسپورٹس پروموٹر سعید عالم نے مہمان خصوصی کو شیلڈ ایوارڈ پیش کیا۔آخر میں یک آواز پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایونٹ اختتام ہوا۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.