فرسٹ آل سندھ انٹر ڈویژن ووشو کنگفو سمر کوچنگ ٹریننگ کیمپ حیدرآباد کا شاندار افتتاح۔
مہمان خصوصی ایڈوکیٹ عائشہ چوہدری نے 15 روزہ ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا ۔
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے فرسٹ آل سندھ ووشو سمر کوچنگ کیمپ کا افتتاحی تقریب ملک اسد سکندر اسٹیڈیم جامشورو حیدرآباد میں شاندار انداز میں منعقد کی گئی، جس میں پورے حیدرآباد ڈویژن سے 100 سے زائد مرد، بچے اور خواتین کھلاڑی شریک ہوئے ۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ایڈوکیٹ عائشہ چوہدری نے کیمپ کا افتتاح کیا،اس افتتاحی تقریب میں سندھ ووشو ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید عالم ، صابر بلوچ اور سیکریٹری عبدالوھاب درانی بھی موجود تھے، تقریب کے مہمان خاص نے سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپورٹس کی پروموشن کے لئے اس اقدام کو سہراتے ہوئے سیکریٹری سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن عبدالوھاب درانی اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سند ھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووشو کنگفو میں پہلی بار اندورن سندھ کے ڈویژن حیدرآباد میں ایسا کام ہورہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوا کہ موجودہ سندھ ووشو ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار واقعی میں حقیقی اور ایماندار لوگ ہیں اور انتہائی ایمانداری سے اپنا کام باخوبی انجام دے رہے ہیں جس سے حیدرآباد سے ایک اچھاٹیلنٹ سامنے آئے گا اور سندھ اور ملک کا نام روشن ہوگا۔