فردوس عاشق اعوان نے ججز کے خلاف ریفرنسز کی تصدیق کردی

اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ججز کے خلاف ریفرنسز کی تصدیق کردی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ انڈونیشیا سے تین سو بیس پاکستانی قیدیوں کی رہائی وزیراعظم عمران خان کا عید الفطر پر قوم کیلئے تحفہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ججز کے خلاف ریفرنسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو چودہ جون کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اس موقع پر مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے مزید بیس اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے۔ درآمدات میں ہماری پوزیشن بہت اچھی ہے۔ مارکیٹ تک رسائی ہونے تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا۔

مشیرتجارت نے مزید کہا کہ ہمیں پیداواری شعبوں میں استعدادکار بھی بڑھانا ہوگی۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.