فرانس کے شہر لیون میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاآغازہوگیاہے، درجنوں لائٹ آرٹسٹوں کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی پراجیکشنزعام عوام کی توجہ کا مرکزبنی رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوکر رات کی تا ریکی میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے، سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔ اس فیسٹیول میں شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال بنائی جاتی ہیںجس سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
فرانس کا سب سے بڑا روشنیوں کا میلہ8دسمبر سے شروع ہوکر11دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔اس میلے میں لاکھوں افرادخوبصورت و دلکش مناظر دیکھنے کے لئے شرکت کرتے ہیں۔