فاضل مانیہ نے پانچویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ جیت لی

فاضل مانیہ نے 5 ویں رینکنگ باﺅلنگ چیمپین شپ جیت لی
فاضل مانیہ باﺅلنگ کے نئے قومی چیمپیئن بھی بن گئے ،، سلیم بیگ نے گرینڈ ماسٹر ، شبیر لشکر والا ، ہارون اور عثمان غنی نے ٹرائیو اور مقصود احمد نے میڈیا کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا
صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور کوسٹل ڈویلپمنٹ تیمور تالپور نے انعامات تقسیم کئے
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) فاضل مانیہ نے پانچویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ جیت لی، ماسٹر کیٹیگری میں کامیابی کیساتھ بولنگ کے نئے قومی چیمپیئن بھی بن گئے ،، سجاد شاہ نے دوسری اور علی سوریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،، گرینڈ ماسٹر کیٹیگری میں سلیم بیگ نے میدان مارلیا ،، شبیر لشکر والا، عثمان غنی اور ہارون نے ٹرائیو کیٹیگری کے ٹائٹل پر قبضہ جمایا جبکہ میڈیا کیٹیگری کا ٹائٹل مقصود احمد لے اڑے،، فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ماحولیات اور کوسٹل ڈویلپمنٹ تیمور تالپور تھے ، جنکا تعارف خواجہ گروپ آف کمپنیز کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اور ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم نے بولرز سے کروایا، اس موقع پر خواجہ فواد احمد ، پی ٹی بی ایف کے سیکریٹری اعجاز الرحمان، سندھ باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا اور دیگر بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیمور تالپور نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے بولنگ کے کھیل کو بھی ترجیح بنیادوں پر فروغ دینگے، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بھی صوبے میں کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، انکی ہدایت پر کراچی میں اولمپک سٹی قائم کی جائیگی جس میں تمام کھیلوں کی سہولیات موجود ہونگیں، تاکہ سندھ کا ایتھلیٹ اپنے صوبے کا نام روشن کرسکے، تیمور تالپور نے پی ٹی بی ایف کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ احمد مستقیم کو شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور صوبے میں اس کھیل کے فروغ کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں انہیں انتظامیہ کی جانب سے سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور انہوں نے فاتح بولرز میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔پانچ روزہ چیمپین شپ 9 جنوری سے 13 جنوری تک کارساز ارینہ کے باﺅلنگ ایلے میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 600 سے زائد بولرز نے شرکت کی۔
About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.