اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) فارمیسی کونسل آف پاکستان نے 9 فارمیسی ٹیکنیشین کالجز کی درخواستیں منسوخ کر دیں جبکہ 23 کالجز کو اجازت نامے جاری کر دیئے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ/صدر فارمیسی کونسل آف پاکستان ڈاکٹر اسد حفیظ کی زیر صدار ت ہونے والے اجلا س میں کیا گیا۔اجلاس میں کونسل کی کارکردگی ، فارمیسی کی تعلیم دینے والے اداروں کی ریگولیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے،موجودہ بین الاقوامی معیار کے مطابق فارمیسی نصاب کا جائزہ لینے کے علاوہ فارماسسٹس کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو اجاگرکرنے اور فارمیسی ایکٹ 1967میں ترامیم کرنے کیلئے لائحہ عمل زیر غور لائے گئے ۔اجلاس میں کراچی کی دو یونیورسیٹیوں کوڈاکٹر آف فارمیسی پروگرام پڑھانے کیلئے اجازت نامے بھی جاری کیے گئے ۔ کونسل نے پاکستان میں فارمیسی ٹیکنیشن کے 9کالجز کی درخواستیں منسوخ کیں اور 23 کالجز کو اجازت نامے جاری کیے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے خودکار معائنہ پروفارما کومتعارف کرانے پر کونسل کوسراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ شفایت کی طرف ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے فارماسسٹس کی رجسٹریشن کے عمل کو جدید اطوار سے ہم آہنگ کرنے اور پول آف انسپکٹرز کی تشکیل کیلئے تاکید کی تاکہ ملک میں فارمیسی کے کالجز کی گاہے بگاہے انسپکشن ہوتی رہے ۔ ڈاکٹر اسد حفیظ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کونسل ملک میں فارمیسی کی تعلیم کے فروغ اور بہتر بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل برائے کار لائے گی۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.