غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں، پی ایس ایل 2 کے فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کریگا، حتمی فیصلہ ہو گیا

دبئی (بی ایل آ ئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے مالکان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی قوم کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ کئی اہم غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور آنے پر رضامند ہیں تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے انکار کی صورت میں بھی فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم ہی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور یا دبئی میں کرانے سے متعلق پی ایس ایل انتظامیہ نے اہم اجلاس منعقد کیا جس میں تمام فرنچائزز کے مالکان بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لیگ انتظامیہ اور فرنچائزز مالکان نے فائنل میچ ہر صورت لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور آنے کو تیار ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کے نام ظاہر نہیں کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے 22 فروری کو ایک اہم اجلاس ہوا جس ان غیر ملکی کھلاڑیوں کی مرضی بھی جانی جائے گی جو جنہوں نے اب تک لاہور آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اس انتہائی اہم اجلاس میں اگر فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے کی حامی بھر لی تو معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی تاہم انکار کی صورت میں ایک نیا ڈرافٹ ہو گا جس میں نئے سرے سے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا تاکہ پاکستانی ایک بار پھر اپنی سرزمین پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.