غیر ملکیوں کو بہتر روزگار دینے والے 10 ممالک

دنیا بھر میں غیر ملکیوں کو بہترین روزگار دینےو الے 10 ممالک میں یورپی ملک لیکسم برگ پہلے اور سعودی عرب چھٹے نمبر پر ہے۔

تحقیقاتی ادارے بزنس انسائیڈ کے 166 ممالک کے تارکین وطن سے کئے گئے سروے کے مطابق ان ملکوں کے بیشتر شہری 10 ممالک میں روز گار کو ترجیح دیتے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 10 ممالک کی فہرست میں یورپی ملک لیکسم برگ پہلے، سوئٹزر لینڈ دوسرے، قطر تیسرے، کویت چوتھے، بحرین پانچویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے اور باہر کے ممالک کے لوگوں کو بہتر روز گارد ینے والے ملکوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے،نائیجریا ساتویں، یواے ای آٹھویں، ناروے نویں اور سنگاپور دسویں نمبر پر ہیں۔

سروے میں گفتگو کرتے ہوئے تارکین وطن نے کہا کہ ان 10 ممالک میں انہیں کام کرنے پر اپنے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم لوگوں میں سے 70 فیصد نے کہا کہ انہیں یہاں کام کرنے کی بہترین اجرت ملتی ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں مقیم تارکین میں سے 77 فیصد نے کہا کہ انہیں یہاں کام کرنے کی اجرت زیادہ ملتی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.