غیر معیاری چارجر آپ کے موبائل کو ضائع کرسکتے ہیں، اصلی کی پہچان کیسے ممکن ہے؟ جانئے
Dec 6, 2016BLI NewsکاروبارComments Off on غیر معیاری چارجر آپ کے موبائل کو ضائع کرسکتے ہیں، اصلی کی پہچان کیسے ممکن ہے؟ جانئے
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) آپ نے اکثر سن رکھا ہوگا کہ سمارٹ فون دوران چارجنگ پھٹ گیا،ایسا ہونے کی اہم وجوہات میں سے ایک ناقص چارجرز کا استعمال ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں ناقص چارجرز کی بہتات ہے اور صرف ایپل برانڈ کے99فیصد چارجر نقلی اور ناقص ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 400میں سے صرف تین چارجر اصل ہوتے ہیں اور باقی تمام چارجر کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ایپل کا چارجر مارکیٹ میں بآسانی 100سے200روپے میں مل جاتا ہے لیکن اصل چارجر کی قیمت24ڈالر(2500روپے) ہے ۔ناقص چارجرز کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ہ ان میں 99فیصد خطرناک ہیں۔ان کے گرد موجود انسولیشن کی تہہ ناقص میٹیریل سے بنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے الیکٹرک جھٹکے میں نقصان کاخطرہ رہتاہے اور ان کی وجہ سے موبائل کو نقصان پہنچنے کے ساتھ اس کے مکمل طور پر ضائع ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ٹیکنالوجی کی کمپنی چارٹرڈٹریڈنگ سٹینڈرڈز نے ناقص چارجرزپہچان بتاتے ہوئے بتایا ہے:
پلگ پِن
µ*چارجر کے پلگ کو سوئچ میں لگائیں لیکن نہ ہی اسے موبائل سے کونیکٹ کریں اور نہ ہی سوئچ کو آن کریں۔
*اگر چارجر صحیح طریقے سے فٹ نہ ہوتویہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہ غلط سائز کا ہے۔
*چارجر کی پنوں کے درمیان کم از کم 9.5ملی میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے۔
*اگر چارجر کا سائز اس سے زیادہ ہوتو یہ چارجر جعلی ہے۔
مارکنگ
*چارجر لیتے ہوئے اس پر لگےCEکی مارکنگ کو اچھی طرح چیک کرلیں۔اس طرح کی جعلی مارکنگ بھی بنائی جاسکتی ہے لیکن بیشتر جعلی چارجر اس کے بغیر آتے ہیں۔
*چارجر خریدتے وقت بیچ نمبر بھی دیکھیں۔
وارننگ اور ہدایات
*اصل چارجر پر اسے صحیح طریقے سے استعمال کی ہدایات درج ہوتی ہیں۔اس میں آپ کو بتایا جاتا ہے کہ اسے محفوظ طریقے سے لگانے اور اتارنے کے کیا طریقے ہیں۔