گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا افراد اپنے معمولات زندگی اور غذا میں تھوڑی سے تبدیلی یا احتیاط کرکے تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق ترش،نمکیات اور ترش کیلشیم سے بھرپور غذائیں گردے کی پتھری کی افزائش کا سبب بنتی ہیں،اس لئے انہیں ترک کرنا بہتر ہے۔
تحقیق کے مطابق گردے کی پتھری سے نجات کےلئے معمول بنالیں کہ آپ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پئیں، یہ عمل پتھری کو توڑنے اور پیشاب کے ذریعے اس کے ذرات کے اخراج کا سبب بنے گا۔
مرض سے نجات کیلئے نمک (سوڈیم) کی مقدار کم کردیں، ساتھ ہی گوشت، ڈبے میں محفوظ جوس، نوڈلز اور نمکین اسنیک سے دوری بہتر ہے۔
تحقیق کے مطابق روزمرہ کی غذا میں کیلشیم فوڈز کی شمولیت جیسے (کم چکنائی کے دودھ کا ایک کپ) بھی گردے میں موجود پتھری کے ترش کیلشیم کے خاتمے کےلئے مفید ہے۔
ترش اور نمکیات سے بھرپور غذا جیسے پالک، اسٹرابری، گندم کی بھوسی، چائے اور ڈرائی فروٹ کا استعمال ترک کرکے پتھری کے مرض کے باعث پیشاب کی تکلیف میں کمی کی جاسکتی ہے۔
جسم وٹامن سی کو نمکیات میں بدل دیتا ہے جو گردے میں پتھری بناتے ہیں، ایسے میں وٹامن اور منرلز کا استعمال ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کیا جائے تو فائدہ مند ہوگا۔
چینی بھی ترش کیلشیم پیدا کرتی ہے، لہٰذا گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا افراد چینی سے دور رہیں تو بہتر ہوگا۔