عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے، کسی کرسی کی کوئی خواہش نہیں مگرناانصافی کے آگے سرنہیں جھکاؤ ں گا: نواز شریف

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اس لئے عدالتی فیصلے کو تسلم کیا، اداروں سے ٹکراﺅ کا حامی نہیں ہوں، پاکستان کے سیاسی تاریخ میں آمریت کی اوسط عمر 9 جبکہ منتخب وزیر اعظم کی ڈیڑھ سال بنتی ہے مسلم لیگ (ن) کو پاکستانی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے، مجھے کسی عہدے یا کرسی کی کوئی خواہش نہیں ہے مگر نا انصافی کے سامنے میں سر نہیں جھکاﺅں گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور روالپنڈی کے تاجروں کے وفد اورمسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅںنے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی،جڑواں شہروں کے تاجر اور سیاسی وفود نے نواز شریف سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے نام پر میرا استحصال کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کی سیاسی تاریخ کے70سالوں میں35سال تک 4ڈکٹیرز نے اقتدار پر قبضہ رکھا جبکہ باقی 35سالوں میں18وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے۔ڈیڑھ سال سے بے رحمانہ احتساب کے باوجودایک پائی کی خوردبردثابت نہ ہوسکی جبکہ مجھ پر مقدمہ ایک بیٹے کو پیسے بھیجنے پر چلایا گیا اور نا اہلی دوسرے بیٹے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نہ لینے پر ہوئی ہے۔ عوام نے پانامہ کیس کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، عوام کی محبت اور جذبہ میرا سرمایہ ہے ،یہی ایماندار ی کا سرٹیفیکٹ لے کر عوام کے پاس جاﺅں گا۔
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری قوتوں کو ہمیشہ انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، آئین توڑنے والوں اور قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو کوئی پوچھتا تک نہیں ہے، کیا پانامہ کیس میں صرف میرے خاندان کے نام تھے، باقی لوگوں کا احتساب کب اور کون کرے گا؟ مجھے معلوم ہے کہ اس کے بعد میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے لیکن میں کسی کے سامنے جھکوں گا نہیں ، اداروں سے ٹکراﺅ کا حامی نہیں اسی لئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے مگر میرے خلاف سازش کی گئی ہے اور اس سازش سے جلد پردہ اٹھاﺅں گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.