عمران کل تک بڑی باتیں کرتے تھے آج آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے: سراج الحق

لاہور(بی ایل ٰآئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کل تک بڑی باتیں کرتے تھے لیکن آج آئی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ زیر ہو گئے ہیں۔

لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد مسلسل مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف نے بھی عوام کا خون چوسنے کی شرط پر قرضہ دینےکا وعدہ کیا ہے۔

سراج الحق نے آئی ایم ایف کی جانب جانے کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7 سو ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا حکم آئی ایم ایف نے دیا ہے۔

وزیراعظم کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کل تک بڑی باتیں کرتے تھے، آج آئی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ ریز ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عوام کو سوائے مہنگائی کے اور کچھ نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف سے معاہدے اور کرنسی کی قدر میں کمی کو مسترد کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، تمام معاہدوں کو اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.