’عمران صاحب ملکی مفاد کیلئے بڑا خطرہ آپ ہیں‘

’عمران صاحب ملکی مفاد کیلئے بڑا خطرہ آپ ہیں‘

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عمران صاحب ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ آپ سے ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ آج یومِ تاسیس پر 23سال سے جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ کارکنوں کو عوام پر 9 ماہ کے مظالم کی داستان سُناتے اور بتاتے کہ آپ نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب وہی این آر او این آر او، چور چور، ڈاکو ڈاکو، آج پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس پر بھی آپ نواز شریف، شہباز شریف کو نہیں بھولے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ اپنے کارکنوں سے اپنی نااہلی اور نالائقی پر،پشاور میٹرو کے ایک کھرب روپے کے کھڈے کھودنے پر معافی مانگتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگتے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنادی اور آپ ساڑھے 3 سو ڈیم نہ بنا سکے۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب عوام سے جہانگیر ترین، علیمہ باجی کو این آر او دینے پر معافی مانگتےتو اچھا ہوتا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.