اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست سے حیا اور وضع داری ختم کرنے کی کوشش کی ، جب وہ تقریر کرتے ہیں تو مائیں ٹی وی بند کردیتی ہیں۔
پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد لاک ڈاو¿ن نہ ہونے پر نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔عمران خان نے سیاست سے وضع داری اور حیا ختم کرنے کی بھونڈی کوشش کی ، اپنی تقریروں کے دوران وہ گالم گلوچ کرتے ہیں۔ عمران خان ٹی وی پر آتے ہیں تو مائیں ٹی وی بند کردیتی ہیں۔
انہوں نے کہا عمران خان کومعلوم ہے کہ ان کاسیاسی کیریئرختم ہوچکاہے جس پر انہیں مبارکبادپیش کرتی ہوں ان کے پاس اب بھی وقت ہے وہ خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کریں۔