عمران خان ، خورشید شاہ، اسحاق ڈار سمیت588ممبران وفاقی و صوبائی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی) الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ایک روز رہ گیا ہے مگر عمران خان ، خورشید شاہ، اسحاق ڈار، چاروں وزائے اعلیٰ سمیت455ممبران وفاقی و صوبائی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں ایک روز رہ گیا ہے مگر اب تک صرف455اراکین سینٹ، وفاقی اور صوبائی اسمبلی نے اپنے اثاثو ں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں جبکہ 588ممبران کی جانب سے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید اور وزیر خزانہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو نہیں دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے42 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیںجبکہ قومی اسمبلی کے179 ارکان نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں ۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی232،سندھ اسمبلی کے98 اور بلوچستان اسمبلی کے37ارکان نے اپنے اثاثوں کے حوالے سے تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تاحال جمع نہیں کرائیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.