کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے خلاف مبینہ کرپشن پر تحقیقات شروع ہونے کا امکان۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر دستاویزات جمع کرنا شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن میں گرفتار ملزمان نے تفتیش میں مبینہ طور پر سابق گورنر کا نام لیا ہے۔چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان نے بھی مبینہ طور پر عشرت العباد کانام لیا ہے۔ امکان ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان 10 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد کراچی میں دہشتگرد ی میں ملوث ہیں حکومت ان کےخلاف تحقیقات کرے۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.