عرب ملک نے دو ایسے جانور چین اور کوریا کو دینے کی منظوری دیدی کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ یہ۔۔۔
Dec 11, 2016BLI NewsکاروبارComments Off on عرب ملک نے دو ایسے جانور چین اور کوریا کو دینے کی منظوری دیدی کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ یہ۔۔۔
قاہرہ مصری حکومت نے چین کو گدھے برآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کوریا کو کتے منظور کرنے کی منظوری بھی جلد دیدی جائے گی۔
مصری وزارت زراعت کے زیر انتظام جنرل اتھارتی فار ویٹرینری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محروس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت چین کو گدھے برآمد کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ محروس کا کہنا تھا کہ اگرچہ چین کو گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ صرف کھالیں چاہئیں لیکن اس کے باوجود گدھوں کی برآمد میں الازہر کے فتوے کی پاسداری کی جائے گی اور انہیں ذبح نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب کوریا کی ایک کمپنی نے مصر سے کتوں کو درآمد کرنے کی پیشکش کی ہے اور حکام سے منظوری کیلئے بات چیت جاری ہے اور قوی امکان ہے کہ یہ منظوری دیدی جائے گی۔ کوریا کی اس پیشکش کا مقصد آوارہ کتوں کا سدباب کرنا ہے کیونکہ جانوروں کے امور سے متعلق سوسائٹیوں نے ان کتوں کو زہر کے ذریعے ہلاک کرنے سے انکار کر دیا تھا۔