ممبئی:
بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم’’دنگل‘‘نے امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں کمائی کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر سے مثبت ردعمل مل رہا ہے جب کہ فلمی پنڈتوں کی جانب سے پہلے ہی فلم کی باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ بنانے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
#Dangal takes a SUPERB start in key intl markets…
UAE-GCC: Thu AED 2.5 million [₹ 4.62 cr]
UK: Thu previews £ 118,487 [₹ 98.67 lacs]
فلم ’’دنگل‘‘ نے بھارت سمیت امریکا، کینیڈا اورمتحدہ عرب امارات میں بھی دھوم مچادی ہے جب کہ فلم نے پہلے روز ہی ان تینوں ممالک میں 7 کروڑسے زائد کی کمائی کرلی ہے ۔ فلمی پنڈت ترن ادراش کے مطابق فلم نے امریکا اور کینیڈامیں پہلے روز2 کروڑ21 لاکھ ، یو اے ای میں 4 کروڑ62 لاکھ اور برطانیہ میں 98 لاکھ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر7 کروڑ81 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان کی 2014میں ریلیزہونے والی فلم’’پی کے‘‘ 735 کروڑ کی کمائی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔