بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہندی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سرپرائز کرنے کو تیار ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 کی ایک قسط میں شرکت کرتے نظر آئیں گے۔
عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل آئیڈیا کو احمقانہ قرار دیا
چینل کی جانب سے شو کا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور بتایا گیا کہ 11 اکتوبر کو امیتابھ کی سالگرہ پر انہیں ایک سرپرائز ملنے جارہا ہے۔
پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور انکے بیٹے جنید خان نے اس شو کی قسط میں سپرائز انٹری دیتے ہوئے شرکت کی۔
اس قسط میں خوب ہنسی مذاق کے ساتھ پرانی یادوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
Be the first to comment