اسلام آباد(بی ایل آٸی)فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا،جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا۔ تمام تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔
چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔
واضح رہے کہ شبلی فراز اس وقت سینیٹ میں قائد اعوان ہیں جبکہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں۔
یہاں یہ بات قابل الذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غور سے قبل عاصم سلیم باجوہ ہی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔
اسی بنا پر لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو میڈیا امور دیکھنے کا خاصہ تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اطلاعت کی وزارت میں یہ تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان سے قبل موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز تھے۔