صوبائی دارلحکومت میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ، مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر مکمل پابندی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (بی ایل ٰآئی)صوبائی محکمہ داخلہ نے لاہور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ کردیا ہے جس کے دوران ہر قسم کے مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے کو مناظروں کو چیلنج دے رکھا تھا، دونوں گروپ پریس کلب اور ناصر باغ کے باہر مناظرے کا چیلنج دے رہے تھے، صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے دونوں گروپوں کو مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کی بھرپور کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، مذاکرات میں ناکامی کے بعد صوبائی حکومت نے لاہور کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ شہر لاہور میں 11 اکتوبر سے9نومبر تک دفعہ144نافذ رہے گا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.