صدر، پتھارے دوبارہ لگانے کی کوشش، پولیس کے روکنے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر میں پتھارے اور تجاوزات مافیا کا سڑکوں پر دوبارہ قابض ہونے کی کوشش ناکام ہو نے پر احتجاج،مافیا کے کارندوں نے پرانے کپڑے اور جوتوں کو سڑک پر رکھ کر آگ لگا دی ،ہنگامہ آرائی اور جلاؤگھیراؤ کے باعث بھگدڑ مچ گئ اور ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے بوہری بازار کی عقبی گلی سے چند روز قبل ہٹائے گئے پتھارے اور تجاوازت مافیا کے کارندے منگل کی سہ پہر دوبارہ اپنے ٹھیلوں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور پتھارے لگا نے شروع کردیے اس دوران پولیس نے مافیا کے کارندوں کو تجاوزات اور پتھارے لگانے سے روکنے کی کوشش کی تو کارندے مشتعل ہو گئے ،کارندوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث سڑک پر بھگدڑ مچ گئی اور کوریڈور 3پر واقع پارکنگ پلازہ سے صدر ایمپریس مارکیٹ تک کا علاقہ میدان جنگ بن گیا اور پولیس چوکی پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی ،بعد ازاں مشتعل کارندے لکی اسٹار جانے والی سڑک پر جمع ہو گئے اور پرانے جوتوں اور کپڑوں کو آگ لگا دی ،مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ پریڈی اور دیگر اطراف کے علاقے میں پتھارے موجود ہیں اور صدر تھانے کی حدود میں ہمیں کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے ،پولیس نے بتایا کہ بوہری بازار والی گلی میں مذہبی تقریبات کی وجہ سے اطراف کے پتھارے ہٹا ئے گئے تھے اور کئی روز بعد مافیا کے کارندے دوبارہ سڑک پر قبضہ کرنے آئے تھے جس پر پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.