صحت مند رہنے،قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ورزش ضرور کریں،ندیم چمن

صحت مند رہنے،قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ورزش ضرور کریں،ندیم چمن
کھیلوں کی تمام فیڈریشنز کو چاہیے کہ وہ آن لائن فزیکل فٹنس کوچنگ پروگرام شروع کریں
کراچی(سپورٹس رپورٹر) کمبوڈیا میں گزشتہ برس دسمبر میں کھیلی گئی 6Thوہ وینام ورلڈ چمپئن شپ میں براؤنز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے ولے مارشل آرٹس کے سٹائل وہ وینام کے انٹر نیشنل کھلاڑی اورپنجاب وہ وینام ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم چمن نے کہا ہے کہ دُنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں فٹنس جم اور پارک بند ہونے کے سبب کھلاڑیوں کیلئے اپنی فزیکل فٹنس کوبرقرا رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اس صورتحال میں کھیلوں کی تمام فیڈریشنز کو چاہیے کہ وہ آن لائن کوچنگ پروگرام شروع کریں۔ گزشتہ روز اپنے ایک وڈیو پیغام میں وہ وینام مارشل آرٹس کے انٹر نیشنل کھلاڑی ندیم چمن نے کہا کہ آن لائن کوچنگ پروگرام سے کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس کو برقرا رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فزیکل طور پر فٹ انسان میں قوت مدافعت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے جو انسان کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے لہٰذا کورونا وائرس سمیت دیگر امراض کو شکست دینے کیلئے ہر انسان کو مختلف ورزش کرنی چاہیے۔ وینام مارشل آرٹس کے انٹر نیشنل کھلاڑی ندیم چمن نے کہا کہ ورزش ذہنی صلاحیتوں کو جلابخشنے میں اہم کردارادا کرتی ہے ورزش کرنے سے انسان چاق و چوبند رہتا ہے جسم کے عضلات اور پٹھوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور بدن میں کیلشیم وغیرہ خوب جذب ہوتا ہے، ورزش سے جسم کی فالتو چربی پگھلتی اور موٹاپا ختم ہوتا ہے جسم میں اکثر کچھ خلیات کو سرخ رنگ کا خون نہیں ملتا خصوصاً ہارٹ اٹیک میں تو دل کے وہ خلیات مردہ ہو جاتے ہیں اور دوبارہ زندہ نہیں ہوتے، ورزش سے آکسیجن اور خون کا بہاؤ تیز ہو کر اورخون صاف ہو کر ایک ایک خلیے تک پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کا ہر عضو معدہ، جگر، مثانہ، گردے، پھیپھڑے اور دل و دماغ سب کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے ورزش سے دماغی اعصاب کو طاقت ملتی ہے اورجسمانی صحت بہتر ہوجاتی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.