صحافت چھوڑکر جو بھی صحافی سیاست میں گیا میں نے اسے پریشان ہی دیکھا :سہیل وڑائچ کی ’’میری یادیں ،میری باتیں ‘‘ میں گفتگو

لاہور(بی ایل ٰآئی ) لاہور پریس کلب کے پروگرام’’ میری باتیں،میری یادیں‘‘  میں سینئرصحافی،اینکر پرسن، تجزیہ کار اور لائف ممبر سہیل وڑائچ نے شرکت کی،صدر محمد شہبازمیا ں نے گورننگ باڈی اور تمام ممبران کی جانب سے کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ وہ ایک نفیس اور شریف النفس انسان ہیں، وہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کے باعث ساری دنیامیں پاکستان کی صحافت کا مثبت کرداراجاگرہوتاہے،پاکستانی صحافت میں پرنٹ اور ٹی وی میں نئی مثبت جہتوں کو متعارف کرایا جس پر ہمیں اُن پر فخر ہے،وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں،وہ اعلی پائے کے استاد اور مدبر ہیں اور عام اندازمیں بھی بہت کچھ سکھادیتے ہیں اور نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،جمہوریت کے علمبردار اورملکی مسائل کے حل کے لئے جمہوریت کو واحد راستہ سمجھتے ہیں، مذہب،سیاست،ثقافت،جمہوریت سمیت ہرشعبہ زندگی میں کمال گرفت رکھتے ہیں، پروگرام میری باتیں میری یادیں میں شعبہ صحافت وسیاست کی قدآور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری عبدالمجید ساجد،ممبرگورننگ باڈی،شاہنوازرانا،ناصرغنی،سالک نواز،سینئرصحافی چوہدری خادم حسین،عبدالرﺅف،رﺅف طاہر،گل نوخیز اختر،ایم طفیل،علامہ صدیق اظہر،فواد چوہدری،طاہرسرورمیر،وجاہت مسعود،انجم رشید،خالدفاروقی،مولوی سعید اظہر، اقبال بخاری، راجہ ریاض،امجد عثمانی،رﺅف طاہر،تاثیرمصطفی،ضمیر آفاقی،امین حفیظ،عدنان ملک،فاروق چوہان، حافظ ظہیر،فرمان قریشی،کوثرشمسی،خالد چوہدری،خالد قیوم،جاوید فاروقی،جاویدہاشمی،مرزاندیم بیگ،نعیم خان، شاہد قادر، عمران احسان، رﺅف ظفر، جوادرضوی،حامد نواز، صلاح الدین بٹ،رضوان فرید،ڈی جی پی آئی ڈی طاہرحسین،،صغری صدف،پی پی پی کے رہنما منیر احمد خان،پی ٹی آئی کے فداچوہدری،جماعت اسلامی کے امیر العظیم،قیصر شریف، عام آدمی پارٹی کے سہیل ضیاءبٹ سمیت شعبہ صحافت اور سیاسی وسماجی افرادکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

سہیل وڑائچ نے پریس کلب کی گورننگ باڈی اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے اعزازکی بات ہے کہ سینئرزکی موجودگی میں مجھے عزت بخشی جارہی ہے ،میں شعبہ صحافت کا ادنی طالب علم ہوں اورہمیشہ سینئرز کی عزت کرتاہوں،میں سمجھتاہوں کہ جب تک آپ اپنے اردگرد کے لوگوں سے نہ سیکھیں آپ کسی مقام پر نہیں پہنچ سکتے اور میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے صحافت،سیاست اور مذہب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے جہاندیدہ افرادسے سیکھنے کا موقع ملا جس کے باعث آج میں اس مقام پر ہوں،شعبہ صحافت کے ساتھ ساتھ میں جرنیلوں کی سیاست،غدارکون،عدلیہ کے عروج وزوال کی کہانی اور محترمہ بے نظیر بھٹوکے قتل کے محرکات سمیت سات کتابوں کا مصنف بھی ہوں اورکالج اور یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیوں میں بھی شامل رہا ہوں اور آج آپ احباب کی تقریب میں اتنی بڑی تعدادکہ جس میں میرے اساتذہ بھی ہیں ،ساتھی بھی ہیں اور شاگردبھی ہیں ،دیکھ کر اللہ کی کرم نوازی کا شکرادا کر تا ہوں،میں تمام زندگی صحافت کرنا چاہتاہوں کیونکہ صحافت چھوڑکر جو بھی صحافی سیاست میں گیاہے میں نے اسے پریشان ہی دیکھاہے۔

سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ سہیل وڑائچ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے،وہ بہت بااخلاق، شفیق اور درگزرکرنے والے انسان ہیں،وہ اپنی ذات میں استادہیں اور شاگردوں کی بچوںکی طرح تربیت کرتے ہیں،ہمیں ان پر فخرہے۔تقریب سے سینئرصحافی اسلم چوہدری،بلال غوری،مولوی سعید اظہر، خالد فاروقی،ایم طفیل،رﺅف میر،چوہدری خادم حسین،وجاہت مسعود،انجم رشید،سلیم منصورخالد، مستنصر جاوید،صغری صدف،سہیل ضیاءبٹ،امیرالعظیم،منیر احمد خان،سیدافتخارالحسن،سندس فاﺅنڈیشن کے یاسین خان سمیت دیگر افراد نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہناتھاکہ سہیل وڑائچ دنیابھرمیں پاکستان کی پہچان ہیں، وہ ملک اور بیرون ملک عزت وتوقیر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں،کالم نگاری،انٹرویو،ٹی وی پروگرامز میں اپنی مثال آپ ہیں جہاں پر لوگ انھیں سننا اور دیکھنا حددرجہ پسند کرتے ہیں،موجودہ دورمیں ایسے افراد نعمت عظیم ہیں جو ہرلمحہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر انسان اور انسانیت کی فلا ح وبہبود اور ترقی کے لئے کام کرتے ہیں،وہ بے باک ،نڈر،آزادی صحافت وآزادی جمہوریت کے متوالے ہیں،انھوںنے پاکستان میں صحافت اور جمہوریت کوجدت سے روشناس کرایاہے،زندگی کے ہرشعبہ میں وسعت علم کے باعث وہ ممتازمقام کے حامل ہیں اوراعلیٰ ظرفی ان کی ترقی کا باعث ہے۔تقریب کے اختتام پر معززمہمان کو لاہور پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.