شہزادہ چارلس نے راحت فتح علی کو ’’برٹش ایشین ٹرسٹ‘‘ کا سفیر مقرر کردیا

 لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک)

برطانوی شہزادہ چارلس نے گلوکار راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر برائے ’’چیریٹی‘‘ مقرر کردیا۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے چوتھے سالانہ عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں شہزادہ چارلس نے بھی شرکت کی جب کہ راحت فتح علی نے مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کے گیت’’تیرے بن نہیں لگدا دل‘‘ پر شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

Thank you @britishasiantst for the #honour of becoming your #ambassador
And meeting #HRHPrinceCharles was overwhelming @NaughtyBoyMusic

اس موقع پر شہزادہ چارلس نے راحت فتح علی کے فن موسیقی کو سراہتے ہوئے انہیں برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر برائے ’’چیریٹی‘‘ بنانے کا اعلان کیا جب کہ راحت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ چارلس سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.