شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے سبب موسم سرد ہوگیا اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی(بی ایل ٰآئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے سبب موسم سرد ہوگیا اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی ایریا، سائٹ ایریا، ناظم میں بھی بارش ہوئی ہے، لانڈھی کورنگی سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
اندرون سندھ کے مختلف علاقوں خیرپور، سکھر اور گردونواح میں بارش سے شردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔
کراچی میں بارش کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکل زخمی ہوگئے انہیں طبی امدادد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بارش ہوتے ہی مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، ملیر، لانڈھی ابو الحسن اصفہانی روڈ، اعظم بستی، اختر کالونی، شاہ فیصل میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے
کے الیکٹرک نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اور بچوں کو بجلی کے تاروں سے دور رکھیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بارش کے نئے سسٹم کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد سندھ، بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل سندھ کے شہر لاڑکانہ اور گورک ہل میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد گورک ہل میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.