اسلام آباد (بی ایل ٰآئی ) کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کے سلسلے میں آئی جی اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے سوشل میڈیا پر اشتہار جاری کرکے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہذب شہری ہونے کے ناطے کرپشن کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں۔آئی جی نے وی آئی پی پروگرام والینٹیر ان پولیس شروع کر دیا ہے جس میں نوجوانوں کو پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کی روک تھام ، سیفٹی اینڈ سیکورٹی ، ٹریفک ، قانون کے نفاذ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تفتیش و تجربہ کے شعبوں میںکام کی دعوت دی گئی ہے ۔ رابطہ کے لئے ہیلپ لائن سینٹر 4471 کے علاوہ آئی جی کا وٹس ایپ نمبر 03008507520، ایس ایم ایس 03008502520اور وی آئی پی فوکل پرسن 03335155262 کا نمبر دیا گیا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میںکانسٹیبل سے ترقی کرکے ڈی ایس پی اور اے ایس آئی سے ترقی کر کے ایس ایس پی کے عہدوں تک پہنچنے والے افسروں کا کہنا ہے کہ آئی جی کی کرپشن کے خلاف مہم کی کامیابی کے امکانا ت صرف 15فیصد ہیں ۔کرپشن کئی با اثر لوگوں تک پہنچتی ہے ، ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ قانون کی مکمل عمل داری کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے 50لاکھ سے زائد لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور را ہ میں آ نے والی ہر رکاوٹ کو روندتےہوئے گزر جانا اپنا فرض سمجھتے ہیں تاہم نا امیدی کفر ہے ، ڈاکٹر تیموری کو جدوجہد میںشہریوں کی مدد ملے گی ۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.