”شہباز شریف کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ۔۔۔“ مریم اورنگزیب نے بالآخر دل کی بات کہہ دی، جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

اسلام آباد ( بی ایل ٰآئی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے ،حکومت ضمنی انتخابا ت سے دس روز قبل شہبازشریف کوگرفتار کر کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے ،اصل تکلیف مسلم لیگ ن کے متحدرہنے کی ہے ،قائد کا پیغام ہے کہ کارکن متحدہ رہیں ،نیب غیر جانبدارادارہ نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتار ی کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کو بغیر کسی کیس اور وارنٹ کے گر فتار کیا گیاہے اور یہ صرف ایک سیاسی انتقام ہے اور اس پر وفاقی اور صوبائی وزرائے اطلاعات کی پریس کانفرنسز پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف کہتی ہے کہ نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور دوسری طرف کہاجارہاہے کہ یہ ابھی پہلی گرفتاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی انتقام اتر آئی ہے ، شہبازشریف کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے سستا انصاف اور صحت کی سہولیات عوام کوفراہم کیں۔ ان کی تعریف صرف پنجاب کے عوام نہیں بلکہ پور ا پاکستان اور دنیا پھر کے لوگ کرتے تھے اور شہباز سپیڈ کی اصطلاح متعارف ہوئی اور یہ ہے اصل تکلیف جس کی بناءپر شہبازشریف کوگرفتار کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہ مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی پار ٹی ہے اور اس کے صدر کو ضمنی الیکشن سے صرف دس دن قبل گرفتار کرنا ضمنی انتخابات پر اثر اندازہونے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو دوٹوک الفاظ میں بتانا چاہتی ہوں کہ جس طرح کی انتقامی سیاست کی روایت انہوں نے شروع ہے یہ نوے کی دہائی میں ہم سب پارٹیاں کرچکی ہے اور اس کوبھگت بھی چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سیاسی مخالفین میں کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آتا ، شہبازشریف نے کہا تھا کہ اگر اس کیس میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو میں بھگتوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ کہا جارہاہے کہ نیب نے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور نیب کے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد کیس کا جوحال ہوتاہے وہ سب نے دیکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل تکلیف یہ ہے کہ مسلم لیگ ن ٹوٹی نہیں ہے ۔ ہم اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان کے لئے مسلم لیگ ن کے قائد کاپیغام ہے کہ کارکن حوصلہ رکھیں اور باہمی اتحاد کوقائم رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا اور آنے والے وقت میں عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہونگے ۔ ہم پاکستان اورجمہوریت کیلئے اس قسم کی قربانیاں دیتے آئے ہیں اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے نام قائد نواز شریف کا پیغام ہے کہ وہ آرام کے ساتھ پارٹی کی حکمت عملی کا انتظار کریں جوبھی حکمت عملی ہوگی اس سے کارکنوں کو آگاہ کیاجائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب غیر جانبدار ادارہ نہیں ہے اور اگر غیر جانبدار ہے تو ان دووزراءکے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے کہا کہ یہ ابھی پہلی گرفتار ی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوجواب دینا آتاہے لیکن ہم میں اور ایک فسادی پارٹی میں فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی ابھی تفتیش ہورہی ہے اور اس لئے اس میں گرفتاری غیر قانونی ہے ، اگر کوئی شواہد ہیں تو پہلے عوام کے سامنے لائے جاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اگر آشیانہ میں ثبوت مل گئے تھے تو آشیانہ میں بلاتے اورگرفتار کرلیتے ، صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کرنا غیر قانونی اور مضائقہ خیز ہے ، مسلم لیگ ن کوتوڑنے ، فارورڈ بلاک بنانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ ن متحد ہے اور ہمارے مخالفین کویہی خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک کو متنازعہ بنا رہی ہے ، حکومت چاہتی ہے کہ افراتفری ہواور ان کی کارکردگی پر نظر نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ سکیم میں پنجاب حکومت کا ایک روپیہ بھی ریلیز نہیں ہواتھا اور صرف اس مفروضے پر شہبازشریف کوگرفتار کیاگیاہے کہ اگر پیسہ جاری کردیا جاتا تو اس کے یہ نقصانات ہونے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری پر ایک مشترکہ اور سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جائیگااور اس حوالے سے ابھی مشاور ت جاری ہے ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.