شہباز شریف کا ن لیگ دور کے آڈٹ پیراز نہ دیکھنے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کے دور کے آڈٹ پیراز نہیں دیکھوں گا، کسی کی طرفداری نہیں کریں گے،ہمارا مشن بلا امتیاز احتساب ہوگا، پی اے سی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ عدلیہ کا احترم کرتے ہیں لیکن نیب کورٹ کے فیصلے سے اختلاف ہے، ناانصافی اور زیادتی ہو رہی ہے۔

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا،اپوزیشن لیڈر کے دائیں ہاتھ کی طرف پی پی رہنما شیری رحمٰن اور بائیں طرف پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ بیٹھے ہوئے تھے۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ایف آئی اے اور نیب کو بھجوائے جانے والے مقدمات اور ان پر ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات آئندہ پیر کو طلب کرلیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کل نیب اور ایف آئی اے بہت سرگرم ہے، نیب کے نمایندے نے بتایا کہ رکارڈ تیار ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے دور کے آڈٹ پیراز نہیں دیکھوں گا، اس کے لیے علیحدہ کمیٹی بنائیں گے، جب ن لیگ کے دور کے پیراز ہوں میں اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ ابھی وقت ہے کہ 3 سے 4 سب کمیٹیاں بنادی جائیں،جو صرف مسلم لیگ ن دور کے آڈٹ کیلئے بنائی جائیں،میں ان میں سے کسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ماضی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اچھی کارکردگی دکھائی،قانون کے مطابق ٹیم ورک کے ذریعے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال تکلیف دہ ہے،ناانصافی اور زیادتی ہو رہی ہے، احتساب کا ان باتوں سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.