شہبازشریف گرفتاری، نیب کا اسپیکر کو لکھا گیا خط سامنے آگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کا اسپیکر اسد قیصر کو لکھا گیا خط سامنے آگیا ہے۔

ڈی جی نیب لاہور نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ مجاز اتھارٹی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

خط میں5 اکتوبر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی اور ایل ڈی اے سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے۔

خط میں تحریر ہے کہ نیب لاہور نے متعلقہ وارنٹ پر عمل درآمد کرکے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا ہے ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.