شکست پر نجم سیٹھی قوم کو تسلیاں دینے کی کوشش میں مذاق کا نشانہ بن گئے

لاہور: ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر نجم سیٹھی قوم کو تسلیاں دینے کی کوشش میں مذاق کا نشانہ بن گئے۔

ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلیے چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا حوالہ دے کر لاعلمی کا اظہار بھی کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کیلیے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کیلیے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کا خلا راتوں رات پر کرنا مشکل ہے، موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی تو 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، تینوں سینئرز ون ڈے کرکٹ بھی چھوڑ چکے، چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں سے سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، حسن علی اور محمد عامر ہی آئی لینڈرز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے، حارث سہیل انگلینڈ میں میگا ایونٹ کا کوئی میچ نہیں کھیل پائے، وہاب ریاض بھی پہلے میچ میں پٹائی کے بعد انجرڈ ہوگئے تھے۔ نجم سیٹھی کی لاعلمی کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جاتا رہا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.