شعیب اختر کا مصباح الحق کی تقرری پر دلچسپ تبصرہ

شعیب اختر کا مصباح الحق کی تقرری پر دلچسپ تبصرہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دیئے جانے پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز مصباح الحق کو تین سال کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا۔

مصباح الحق نے اس حوالے سے کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنک اہم ذمہ داری ہے اور پوری ایمانداری کے ساتھ پاکستان ٹیم کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔

مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹوئٹر پیغام میں مصباح اور وقار یونس کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے دونوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ دونوں اپنا 110 فیصد دیکر قومی ٹیم کو بہت آگے لے جائیں گے۔

Younus Khan@YounusK75

I would like to take this opportunity to wish @captainmisbahpk & @waqyounis99 on their new roles with @TheRealPCB as Head Coach & Bowling Coach respectively. Having shared the dressing room with both, I can certainly vouch that they’ll give their 110% & take Pak 🏏 to next level.

View image on Twitter
467 people are talking about this

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مصباح الحق کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اور سب کو آپ کی حمایت کرتے ہوئے آپ کو بھرپور موقع دینا چاہیے۔

Shahid Afridi

@SAfridiOfficial

It’s a big responsibility and a huge role that @captainmisbahpk has to play. I wish him the very best, we should support him and give him a proper chance.

730 people are talking about this

فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پیغام میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے کردار پر مبارکباد دی۔

مصباح الحق پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ

شعیب اختر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا۔

آخر میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ مصباح پہلے کی طرح انہونیاں کر سکتے ہیں۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.