دبئی:
پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے علاوہ کسی اور پلیئر کو معطل نہیں کیا گیا تاہم کرپشن کی مزید اطلاعات پر ہی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کے دوران مشکوک افراد سے کھلاڑیوں کے ملنے کے معاملے پر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرکہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے علاوہ کسی اور پلیئر کو معطل نہیں کیا گیا جب کہ اب کرپشن کی مزید اطلاعات پر ہی کارروائی کی جائے گی۔
1/3: No more player suspensions are envisaged during PSL PROVIDED there is no NEW cause for action.
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ چوکنا رہے گا اور پی ایس ایل کو کرپشن سے بچانے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔
2/3: Failure to promptly report any attempt to corrupt and subvert PSL will be cause for action.
چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا افواہیں پھیلانا بند کرے جب کہ پلیئر مطمئن ہو کر کھیلیں اور لوگوں کو اپنے کھیل کے ذریعے تفریح فراہم کریں۔
3/3: Media should stop speculation. Players should relax, play the game and bring joy to millions of fans at home and abroad.
1/3: PCB ACU has questioned M Irfan. Inquiry will continue. He does not face any immediate suspension.
اس سے قبل نجم سیٹھی نے محمد عرفان کو معطل کیے جانے کی خبروں تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ محمد عرفان کو فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس حوالے سے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔
2/3: PCB ACU has questioned S Hassan and Z Babar. They will continue to play @thePSLt20 .
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈایٹرز کے اسپن بولر ذوالفقار بابر اور کراچی کنگ کے کھلاڑی شاہ زیب حسن بھی پی ایس ایل کا حصہ رہیں گے تاہم اینٹی کرپشن یونٹ ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کرتا رہے گا۔
چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے اور کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جب کہ تحقیقات میں آئی سی سی کا بھی تعاون حاصل ہے۔