شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،یونیورسٹی بحرین کا پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ہے:وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد(بی ایل آ ئی)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خطاب کیا کہ شاہ حمدنرسنگ یونیورسٹی بحرین کا پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ ہمیں پاکستانی اور بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔237 کینال اراضی پر مشتمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تقریب میں بحرین کے کمانڈو کا خیر مقدم کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نرسنگ یونیورسٹی کا قیام 2 ملکوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعاون پر بحرین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔مزید خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی صحت کے شعبے کے قیام میں ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔حکومت نرسنگ یونیورسٹی کے ذریعے معیاری تربیت فراہم کرے گی،شاہ حمد یونیورسٹی تعلمی میدان مین اہم کردادر ادا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نرسنگ کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جس میں بہتری کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ہم سب یہاں مقدس فریضے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نرسنگ شعبے کیلئے اہم ریفارمز متعارف کرادیں ۔ہم نے 2015 ءمیں صحت کا پروگرام شروع کیا،جس کے تحت نادارطبقوں کوصحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔تقریب کے آخر میں وزیراعظم نے تقریب کے شرکاءاور بحرین کے کمانڈو کا تقریب میں خیر مقدم کیا اور بحرین کا یونیورسٹی کے قیام میں تعاون پر شکریہ اداکیا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.