لاہور(نیوز ڈیسک )میانمار میںروہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مذمتی پیغام جاری کردیا ہے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک دیکھ کر بہت دکھ ہوا،عالمی طاقتوں کو مسلمانوں کا یہ قتل عام رکوانے کے لیے کڑے اقدامات کرنے چاہیئیں“۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں کھل کر بولنے لگے ۔ داتا دربار ،لاہور پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانو ں پر بے انتہاءظلم ہورہا ہے ،حکومتی سطح پر ان کے لیے آواز اٹھائی جانی چاہیئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلا مقابلہ دسمبر میں لڑیں گے اور ایک مرتبہ پھر عالمی چیمپئن بننے کی کوشش کریں گے ۔