شادی نہ کرنےپر بیوہ کے مکان پر قبضے کی دھمکی، خاتون نے سرعام پٹواری کی جوتوں سے تواضع کردی

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ کے باہر زمین کی فرد لینے آئی خاتون کو پٹواری نے پرپوز کردیا اور شادی نہ کرنے کی صورت میں مکان پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی ، پٹواری کی جانب سے اتنی دیدہ دلیری دکھانے کے بعد خاتون نے پٹواری کی درخواست اور دھمکی جوتوں کی مدد سے سر عام رد کردی، جس کے بعد پولیس نے بھی ہتھکڑیاں لگا کر پٹواری کو حوالات پہنچادیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں ایک بیوہ خاتون اپنے مکان کی فرد نکلوانے آئی تو پٹواری نے اس سے چھیڑ خانی کی اور شادی کیلئے پرپوز بھی کردیا، پٹواری نے بیوہ خاتون کو دھمکی دی کہ اگر وہ شادی پر رضا مند نہ ہوئی تو اس کے مکان پر قبضہ کرلے گا۔ پٹواری کی جانب سے پرپوز کیے جانے پر خاتون کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور اس نے سر عام اس کی پولیس والوں کے سامنے اور سیشن کورٹ کے باہر جوتوں سے پٹائی کردی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پٹواری نے کچھ عرصہ پہلے بھی خاتون کو تنگ کیا تھا جبکہ وہ خاتون کو اس کی 4 مرلے کی جگہ پر قبضے کی دھمکیاں بھی دیتا رہتا ہے جس سے تنگ آکر خاتون نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ پٹواری کی سر عام درگت بننے کے بعد پولیس نے بھی ایکشن لیا اور مقدمہ درج کرکے اسے ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں پہنچادیا۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.