سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کہتے ہیں کہ پولیس سیاسی ہے

کراچی ، سی پی ایل سی نے سال 2016کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کہتے ہیں کہ پولیس سیاسی ہے، کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق،2016ء میں 11لاکھ شکایات کی کالز موصول ہوئیں۔ 976لاپتہ افراد کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں 294بچوں کے کیسز شامل ہیں۔سی پی ایل سی نے 81666موبائل فونز بلاک کئے اور 2048قیدیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا گیا۔ سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کا کہنا تھا کہ جس دن پولیس کو سیاست سے پاک کر دیا گیا، اس دن امن کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال 1462لاشوں کی شناخت بھی کی گئی۔ جرائم میں ملوث 13گینگز کو ختم بھی کیا گیا۔
About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.