وزیر اعظم محمد نوازشریف نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناشتہ گوادرمیں،دوپہرکاکھاناکوئٹہ میں کھایاجاسکتاہے،سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلے کم ہورہے ہیں،معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ،ہم ادارے بنارہے ہیں ، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی ، ہم توانائی ، معاشی اور سماجی مسائل سے نمٹ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،سی پیک آہستہ آہستہ گیم چینجر بن رہا ہے،پاکستان کے معاشی اعشاریے دن بدن بہتر ہورہے ہیں،خوشی ہے کہ تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں موقع مل رہے ہیں۔