سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے واقف ، پاک فوج ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: آرمی چیف

راولپنڈی (بی ایل آ ئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے پوری طرح واقف ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور چینی کارکنوں کی حفاظت پر مامور سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور اس پر کام کرنے والے کارکنوں کی سیکیورٹی سخت ترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سی پیک کی تکمیل میں چینی مدد کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
قبل ازیں سپیشل سیکیورٹی ڈویژن (سی ایس ایس )آمد پر آرمی چیف کا جی او سی ایس ایس ڈی میجر جنرل عابد رفیق نے استقبال کیا ، اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.